مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو سے ممکنہ طور پر نکلنے کے دھمکی آمیز بیانات پر سخت تنقید کی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ امریکی صدر اکیلے نیٹو سے نکلنے کا اختیار نہیں رکھتے، کیونکہ ایسا فیصلہ کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیاں کوتاہ نظری ہے اور بالآخر یہ روس کے حق میں جائیں گی۔
یاد رہے کہ نیٹو کے رکن ممالک نے امریکی-صہیونی حملے میں ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون سے گریز کیا، جس پر ٹرمپ نے اس فوجی اتحاد کو کاغذ کا شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے نیٹو سے نکلنے پر غور کریں گے۔
آپ کا تبصرہ